دنیا بھر میں ایک ہی دن میں کورونا زدہ متاثرین کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا،1 لاکھ 96 ہزار901 نئے کورونا مریض سامنے آ گئے۔
دنیا بھر میں مہلک وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ10 لاکھ 10 ہزار تک جا پہنچی جبکہ ہلاکتیں 5 لاکھ 25 ہزار سے تجاوزکرگئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 60 ہزار841 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 959 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 60 لاکھ 32ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں 51 ہزار اور برازیل میں 44 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 30 ہزار 798 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 80 ہزار 953 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکہ میں 14 لاکھ 84 ہزار 475 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 898 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 64 ہزار 680 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 61 ہزار 369 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 60 ہزار 713 زندگیاں نگل چکا ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار683 ہو گئیں جبکہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 61 ہزار 405 ہو چکی ہے۔
بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پرآ گیا ہے، جہاں کورونا سے 17 ہزار 848 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 220 ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 906 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 483 ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 739 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 363 ہو گئیں۔
پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 860 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا واقعات2 لاکھ 88 ہزار 477 رپورٹ ہوئے ہیں۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 753 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل مریض 2 لاکھ 82 ہزار 43 ہو گئے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 788 ہو چکی ہیں جہاں اس وائرس کے اب تک کل واقعات 2 لاکھ 40 ہزار 760 رپورٹ ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 28 ہزار 510 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں 2 لاکھ 31 ہزار 770 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 958 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل واقعات 2 لاکھ 30 ہزار 211 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 698 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ وہاں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 225 تک جا پہنچی ہے۔