ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی جاسوسی کرنے والے مخبرکو سزائے موت دیدی۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی شہری محمد موسوی ماجد کے امریکی سی آئی اے اور اسرائیلی انٹیلی جنس موساد سے روابط تھے۔
ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ موسوی ماجد نے سیکیورٹی حکام، مسلح افواج اور بالخصوص جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات سی آئی اے اور موساد کو فراہم کی تھیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے موسوی ماجد کی سزائے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو عدالت انصاف نے سزا سنائی جس پر پیرکے روزعملدرآمد کیا گیا۔
غلام حسین اسماعیلی کا کہنا تھا کہ موسوی ماجد نے عراق میں داعش کے خلاف لڑنے والے قدس فورس کے کمانڈر کے ٹھکانےکا رازافشاں کیا تھا۔
واضح رہےکہ امریکا نے رواں برس 3 جنوری کو عراق کے شہر بغداد میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں جنرل قاسم ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔