عوام سے اپیل ہے حفاظتی تدابیر پرعمل کریں۔فائل فوٹو
عوام سے اپیل ہے حفاظتی تدابیر پرعمل کریں۔فائل فوٹو

بختاور بھٹو کی منگنی۔آخران کاہونے والا شوہرکون ہے؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر سے متعلق مکمل تفصیلات شیئرگئی ہیں۔

جب سے بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی خبریں منظرعام پرآئی ہیں لوگ یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ آخران کاہونے والا شوہر کون ہے۔

سوشل میڈیا پر بختاور زرداری کے منگیترسے متعلق غلط معلومات بھی شیئرکی جارہی ہیں۔ جن کی تصحیح کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے محمود چوہدری(بختاورکے منگیتر) کے متعلق مکمل تفصیلات شیئرکی گئی ہیں۔

شیئرکی گئی پوسٹ کے مطابق آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی 27 نومبر 2020 کو محمود چوہدری کے ساتھ ہوگی۔

بختاور کے منگنی کے دعوت نامے پر سوشل میڈیا صارفین کے اعتراض محمود چوہدری محمد یونس اور بیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں جو پاکستان کے شہرلاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔

باضابطہ اعلامیہ کے مطابق مسٹر یونس 1973 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے سخت محنت سے ٹرانسپورٹ اور صنعت (کنسٹرکشن) کا کاروبارقائم کیا۔

محمود چوہدری 28 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے اور5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ (تاریخ پیدائش کے مطابق محمود چوہدری کی عمر32 سال ہے)۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم ابو اظہبی میں حاصل کی اورثانوی تعلیم برطانیہ میں مکمل کی۔ اس کے بعد وہ یونیورسٹی آف درہم میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے گئے۔ چوہدری خاندان متحدہ عرب امارات میں ہی رہائش اختیار کریں گےجہاں محمود چوہدری اپنے کنسٹرکشن، فائنانس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار سنبھالتے ہیں۔

تاہم پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے محمود چوہدری کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ بختاور اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب رواں ماہ 27 نومبر کو کراچی میں بلاول ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔