بلاول کا مریم نواز کو فون، 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کی دعوت بھی دی
بلاول کا مریم نواز کو فون، 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کی دعوت بھی دی

بلاول بھٹو اورمریم نوازکا ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی مذمت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف نے جلد ملاقات کرنے پربھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلزپارٹی نے 3 جبکہ ن لیگ نے 2 نشستیں حاصل کی ہیں جس کے بعد دونوں جماعتیں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگا رہی ہیں۔