جی بی اے 2کا نتیجہ راتوں رات تبدیل کر دیا گیا۔فائل فوٹو
جی بی اے 2کا نتیجہ راتوں رات تبدیل کر دیا گیا۔فائل فوٹو

گلگت بلتستان انتخابات۔پیپلز پارٹی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

گلگت بلتستان کےالیکشن کے نتائج کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا دھرنا آج تیسرے روز بھی گلگت شہر میں جاری ہے۔

الیکشن نتائج میں دھاندلی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان گلگت کے ڈی سی چوک پر مسلسل تیسرے روز دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

شدید سردی کے باوجود ڈی سی آفس کے باہر سیکڑوں کارکنان دھرنے میں شریک ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کے مطابق مختلف حلقوں میں پیپلز پارٹی کو دھاندلی سے ہرایا گیا ہے،جی بی اے 2کا نتیجہ راتوں رات تبدیل کر دیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ممکنہ طورپر دھرنے میں شرکت کرکے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔