نوازشریف گردےکی تکلیف کےسبب بہترمحسوس نہیں کررہےتھے جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جایا گیا
نوازشریف گردےکی تکلیف کےسبب بہترمحسوس نہیں کررہےتھے جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جایا گیا

نواز شریف کو گردے میں اچانک شدید تکلیف، اسپتال منتقل

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے گردے میں اچانک شدید تکلیف کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
نواز شریف کا اسپتال میں خون کا ٹیسٹ اور سی ٹی اسکین کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نوازشریف گردےکی تکلیف کےسبب بہترمحسوس نہیں کررہےتھے جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال میں نواز شریف کے گردے میں پتھری کا علاج جاری ہے۔
اس حوالے سے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تصدیق کی کہ ان کے والد کو گردے کی شدید تکلیف کی وجہ سے اچانک اسپتال جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔
مریم نے کہا کہ اجلاس میں وہ اپنے والد کی نمائندگی کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ برس نومبر سے علاج کی غرض سے لندن میں ہیں۔