ماجد جہانگیر کے اہلخانہ نے عوام سے صحت یابی کی اپیل کی ہے۔فائل فوٹو
 ماجد جہانگیر کے اہلخانہ نے عوام سے صحت یابی کی اپیل کی ہے۔فائل فوٹو

سینئراداکارماجد جہانگیر شدید علیل ہوگئے

مزاحیہ ڈرامے ‘ففٹی ففٹی’ میں لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنے والے سینئراداکارماجد جہانگیر شدید علیل ہوگئے۔

ڈرامہ سیریل ‘ففٹی ففٹی’ سمیت دیگر ڈراموں میں ناظرین کو اپنی بے ساختہ اداکاری اور ہنسی سے لوٹ پوٹ کرنے والے اداکار ماجد جہانگیرکراچی میں اپنی ہی رہائش گاہ پرزیرعلاج ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق ماجد جہانگیر پر فالج کا حملہ ہوا ہے اورڈاکٹرزنے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ماجد جہانگیر کے اہلخانہ نے عوام سے ان کی صحت یابی کی اپیل کی ہے۔