صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف اسکولوں میں تعینات ایلمنٹری اسکول ٹیچرزکیلیے خوشخبری، ایلمنٹری اسکول ٹیچرز کی آسامیاں سائنس میں تبدیل، آسامیوں کی کیٹیگری تبدیل ہونے سے ای ٹرانسفر کے ساتویں راؤنڈ میں ایڈجسٹ نہ ہونیوالے اساتذہ اپنی تعیناتیاں کراسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق اساتذہ کے ای ٹرانسفر کا ساتواں راؤنڈ مکمل ہوگیا، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے 10 ہزار سے زائد اساتذہ کی اسکولوں میں ایڈجسٹمنٹ کے آرڈرز جاری کر دیے، اساتذہ اسکول انفارمیشن سسٹم سے اپنے تبادلوں کے آرڈرزآن لائن حاصل کرسکیں گے، تبادلوں کے آرڈرز حاصل کرنے کے بعد اساتذہ 5 دسمبر تک نئے اسکول میں جوائننگ کے پابند ہونگے۔
لاہور میں ای ٹرانسفر کے ذریعے 500 سے زائد اساتذہ نے تبادلے اورایڈجسٹمنٹ کروائی۔ دوسری جانب لاہور میں 200 سے زائد ایلمنٹری اسکول ٹیچرز کی آسامیاں سائنس میں تبدیل کردی گئیں، آسامیوں کی کیٹیگری تبدیل ہونے سے ای ٹرانسفرکے ساتویں راؤنڈ میں ایڈجسٹ نہ ہونیوالے اساتذہ اپنی تعیناتیاں کراسکیں گے۔ ای ایس ٹی آرٹس کی سیٹوں پر اب سائنس ٹیچر بھی اپلائی کرسکیں گے۔
طلباءکے لیے بڑی خوش خبری،فیسیں معاف واضح رہےکہ اس سے قبل آرٹس کی آسامیوں پر سائنس ٹیچر کو اپلائی کرنے کی اجازت نہیں تھی، ای ٹرانسفر کے ساتویں راؤنڈ میں سائنس کی سیٹیں کم ہونے سے سینکڑوں اساتذہ اپلائی نہیں کرسکے تھے، اسکولوں میں ای ایس ٹی سائنس کی آسامیاں بڑھ جانے سے اساتذہ باآسانی اپنی ایڈجسٹمنٹ کراسکیں گے۔
علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف اسکولوں سے کروڑوں روپے مالیت کے سولر پینلز چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ سولر پینل چوری ہونے پر ذمے دار اسکول سربراہان کو ٹھہرایا جائے گا۔