اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، منشیات قبضے میں لے لی گئی ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق نجی کورئیر کمپنی کے دفتر پر کارروائی کے دوران 150 گرام آئس برآمد ہوئی ۔آئس پارسل کے ذریعے آسٹریلیا اسمگل کی جانی تھی، ملزمان نے آئس مہارت سے پارسل میں موجود جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔
دوسری کارروائی کے دوران سہراب گوٹھ پرملزمان سے ایک کلو دس گرام آئس برآمد کرلی گئی کارروائی کے دوران رفیق نامی ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مقدمات درج کرکے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔