ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام ووٹ چوروں کو گھر بھیجیں گے،13 دسمبرکو حکومت کوآخری دھکا دیں گے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کوایک بات سمجھ آگئی ہے کہ یہ عوامی تحریک ہے، بہترہے آپ 13 دسمبرسے پہلے استعفیٰ دے دیں، مافیا کے گھرجانے کا وقت ہو گیا ہے،اس وقت ملک پرمافیا کا قبضہ ہے۔
دوسری جانب لاہورمیں لیگی خواتین پارلیمنٹیرینز کا اجلاس جاری ہے جس میں شرکت کے لیے مریم اورنگزیب جاتی امرا پہنچ گئیں، اجلاس میں 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔