اپوزیشن اراکین نے فنڈز کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف گزشتہ روز سے احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے
اپوزیشن اراکین نے فنڈز کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف گزشتہ روز سے احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے

فنڈز نہ ملنے پر اپوزیشن اراکین کا وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کے باہر رقص

پشاور: فنڈز کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کے باہر دوسرے روز بھی احتجاج کیا۔
اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی نے احتجاج کے دوران روایتی رقص بھی کیا۔ پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی بھی دیگر اپوزیشن اراکین کے ساتھ رقص کرتی رہیں۔ احتجاجی کیمپ میں سیاسی کارکنوں نے بھی روایتی رقص پیش کیا۔
خیبرپختونخوا کے اپوزیشن اراکین نے فنڈز کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف گزشتہ روز سے احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے۔