کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 56 افراد جان کی بازی ہارگئے اور یہ مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 603 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا کے مزید 3 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 74 ہزار 301 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 46 ہزار 376 زیر علاج ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 265 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 99، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 439، اسلام آباد میں 348، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 171 اور آزاد کشمیر میں 183 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 33 ہزار 695، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 762، سندھ میں ایک لاکھ 89 ہزار 687، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 250، بلوچستان میں 17 ہزار 604، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 517 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح7 اعشاریہ 9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17 اعشاریہ39 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح18اعشاریہ43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں10 اعشاریہ83 فیصد، بلوچستان میں 11 اعشاریہ62 ، گلگت بلتستان میں2 اعشاریہ68 ، اسلام آباد6 اعشاریہ16 ، خیبر پختونخوا 11 اعشاریہ29 اور سندھ میں11 اعشاریہ47 فیصد تک ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح4اعشاریہ42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح5 اعشاریہ47 ، راولپنڈی میں 11 اعشاریہ26 فیصدہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح16 اعشاریہ2 ، کوئٹہ میں6 اعشاریہ19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔