ایک دو دن میں معاملہ حل ہو جائے گا ۔فائل فوٹو
ایک دو دن میں معاملہ حل ہو جائے گا ۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم کی گاڑی کا اسٹیئرنگ کسی اورکے پاس ہے ۔فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی گاڑی کا اسٹیئرنگ کسی کے پاس، انجن کسی اورکے کنٹرول میں ہے، بریک کسی اورکے پاؤں کے نیچے ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لندن سے گیئر لگانے والوں کی ہینڈ بریک کراچی والے کھینچ دیتے ہیں، اس گاڑی کا حادثے سے دوچار ہونا یقینی ہے۔

ادھرعلی زیدی کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات 2013 سے بہت بہتر تھے، 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کی حوالے سے 133 درخواستیں دائر ہوئیں، 2018 کے انتخابات میں 102 درخواستیں دائر کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 خراب ذہن اپنے والد کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، مریم اور بلاول کو کہیں اور نوکری کرنی چاہیئے، لیکن ان دونوں کو کوئی ملازمت بھی نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دور میں برآمدات اور صنعتوں میں بہتری آئی، عمران خان حکومت قوم کو تیز رفتار ترقی دے رہی ہے۔