ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

’’کرونا ویکسین سب سے پہلے 65 سال سے زائد عمرکے افراد کو لگائی جائے گی‘‘

وفاقی وزارت صحت نے کورونا ویکسین مارچ 2021ءمیں متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے بچائو اورویکسین کے ممکنہ حصول کیلیے پاکستانی حکومت نے اس طریقہ کارطے کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیصل سلطان کا کہناتھا کہ ویکسینیشن پلان کے تحت مارچ 2021ءمیں ویکسین پاکستان میں دستیاب ہوگی۔ صرف ایک یا دو ممالک نہیں بلکہ مختلف ممالک سے ویکسین کے لیے رابطے میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسین بنانے والے تمام بڑے اداروں سے رابطے میں ہیں۔

ویکسین خریدنے کے لیے پیسے مختص کرنا بہت اہم تھا جو کرلیے گے ہیں، ویکسین کی خریداری کیلیے 65 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔ کورونا ویکسین کی خریداری معمول کی خریداری کے طرز پرنہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ دوا کی خریداری کے لیے دیکھیں گے کہ سودمند ویکسین کون سی ہے۔ ویکسین کی خریداری کے بعض پہلووں پر فیصلہ کرنا تھوڑا مشکل ہے۔ ماہرین کی آرا کو دیکھ کر کمیٹی ویکسین کی خریداری کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مہم 3 مراحل میں چلائی جائے گی۔ ویکسین ای پی ائی پروگرام کے طرز پر ہی فراہم کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں طبی عملے کو جبکہ دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمرکے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔