ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو
ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو

مینار پاکستان جلسہ۔ سائونڈ سسٹم کی ذمے داریاں ایک خاتون نے سنبھال لیں

پی ڈی ایم مینار پاکستان میں جلسہ کرنے جارہی ہیے اورکارکنوں کی تعداد پہنچنا شروع ہو چکی ہے تاہم اس موقع پرکارکنوں کے لہو کے جوش کو بڑھانے کیلیے سائونڈ سسٹم کی ذمے داریاں ”ڈی جے کرن بٹ “ کے سپرد کی گئی ہیں ۔

ڈی جے کرن بٹ کا کہناہے کہ ہم کاروباری لوگ ہیں اور ہم کاروبار ہی کر رہے ہیں ، ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، یہ بکنگ دو ماہ قبل کی گئی تھی ، کورونا وائرس کے باعث کاروبار کے پہلے ہی بہت حالات ہیں،ہم نے اپنے گھرکو چلانا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ ہم پورے پاکستان میں کام کرتے ہیں ۔ ڈی جے بٹ کی گرفتاری کو بھی انہوں نے غلط قرار دیا ۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل ڈے جے بٹ کو گرفتارکرلیا گیاہے جن پرغیرقانونی اسلحہ اورکار سرکارمیں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تاہم عدالت نے انہیں ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔