وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری دی گئی
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری دی گئی

لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کوچیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر غور کے ساتھ کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
دوران اجلاس کابینہ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنے کی سفارش کی جس کو وزیراعظم عمران خان نے منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مئی 2019 میں چیئرمین این ڈی ایم اے کا عہدہ سنبھالا تھا۔
گزشتہ ہفتے انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی بطور چیئرمین خدمات کو سراہا اور اُن کے مستقبل کے لیے نیک خواہشا کا اظہار بھی کیا تھا۔