غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں نیب نے نوازشریف کی جائیدادوں کاریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب رپورٹ میں کہاہے کہ نوازشریف 16 سو79 کنال زرعی اراضی کے مالک ہیں،نوازشریف کی زرعی اراضی شیخوپورہ اورلاہور میں واقع ہے،نوازشریف کے نام پر2 زرعی ٹریکٹر اوردو گاڑیاں ہیں ،نوازشریف 4 کمپنیوں میں شیئرزہولڈر ہیں،نواز شریف کے حدیبیہ پیپرملز میں 3 لاکھ 43 ہزارکے شیئرزہیں۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیا ہے کہ نوازشریف اتفاق ٹیکسٹائل مل میں 48 ہزارسے زائد شیئرزکے مالک ہیں،اشتہاری قرار دینے کی وجہ سے نیب نے جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں۔