وزیراعظم عمران خان نے مشیران اورمعاونین خصوصی کوکمیٹیوں کے عہدے سے ہٹادیا،رزاق داؤد، عشرت حسین،ندیم بابر،شہزاداکبرکوکمیٹیوں کے عہدے سے ہٹایاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشیرتجارت رزاق دائوداب ای سی سی کے رکن نہیں رہے ،مشیرتجارت کی کابینہ کمیٹی توانائی کی رکنیت بھی ختم کردی گئی،رزاق داؤدکابینہ سی پیک کمیٹی کے ممبربھی نہیں رہے ،مشیرادارہ جاتی اصلاحات کی بھی ای سی سی رکنیت ختم کردی گئی۔
ان کے علاوہ عشرت حسین کابینہ کمیٹی نجکاری،ادارہ جاتی اصلاحات کے رکن نہیں رہے،عشرت حسین کابینہ سی پیک کمیٹی کے رکن بھی نہیں رہے ،ندیم بابرکی کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کی رکنیت ختم کردی گئی،شہزادارباب کی کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کی رکنیت بھی ختم کردی گئی۔