علی وزیر اور پی ٹی ایم رہنماؤں کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔فائل فوٹو
علی وزیر اور پی ٹی ایم رہنماؤں کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔فائل فوٹو

پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا

جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ایم این اے محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو پشاور آرکائیوز ہال سے نکلتے وقت گرفتار کیا گیا۔
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے ایم این اے علی وزیر نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرا چکا ہوں، معلوم نہیں کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو سندھ پولیس کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر پر کراچی میں نفرت انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ علی وزیر کو ایسٹ کینٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔