پاکستانی نژاد بیرسٹر عمبر قریشی لِنکن انز بار ریپریزینٹیشن کمیٹی کی پہلی پاکستانی خاتون نامزد ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لنکن انز بار ریپریزینٹیشن کمیٹی کے انتخابات میں عنبر قریشی کو برتری حاصل ہوگئی۔
قائد اعظم محمد علی جناح بھی لِنکن انز بار ریپریزینٹیشن کمیٹی کے رکن رہے چکے ہیں۔
بیرسٹر عمبر قریشی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) برطانیہ کی سیکریٹری اطلاعات بھی ہیں۔
بیرسٹر عمبر قریشی پہلی پاکستانی نژاد خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔