سندھ ہائیکورٹ نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت مستردکردی اورعبوری ضمانت بھی منسوخ کردی ،نیب حکام اعجاز جاکھرانی کو گرفتارکرنے کیلیے متحرک ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،اعجازجاکھرانی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
وکیل اعجاز جاکھرانی نے کہاکہ بدنیتی پر مبنی ریفرنس بنایا گیا،عدالت نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی،مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی عبوری ضمانت بھی منسوخ کردی گئی،نیب حکام اعجاز جاکھرانی کو گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہو گئے۔