پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے درمیان صلح ہو گئی جس کے بعد مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ترجمان بلاول بھٹو کے عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آبادسے لاہور پہنچے اوربلاول ہاﺅس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات ہوئی، صلح کے لیے آصف زرداری نے مرکزی کردارادا کیا۔