پاکستان مسلم لیگ (ن )نے ارکان اسمبلی کو25 دسمبر تک استعفے جمع کرانے کاحکم دیدیا،لیگی قیادت کی جانب سے ارکان اسمبلی سے دودو استعفے طلب کیے گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم اعلامیہ پر عمل کرتے ہوئے مسلم لیگ نے اپنے ارکان اسمبلی سے باضابطہ استعفے طلب کرلیے، ن لیگ نے اپنے ارکان اسمبلی کو25 دسمبر تک استعفے جمع کرانے کاحکم دیدیا،
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کو2 استعفے جمع کرانے کاحکم دیاگیا،قیادت کی جانب سے کہاگیا ہے کہ اسپیکر اسمبلی کے نام ہاتھ سے تحریر استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرائیں ،ارکان کودوسرا استعفیٰ پارٹی قیادت کے نام بھی لکھ کر بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے،استعفے مسلم لیگ سیکریٹریٹ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں جمع کرانے ہونگے۔