سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمودالحسن کو عہدے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق محمودالحسن کے خلاف بسین تھانے کے ایس ایچ او نے درخواست دائرکی تھی جب کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمود الحسن کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ چیف جسٹس ارشد حسین شاہ اور جسٹس وزیر شکیل پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سنایا۔
ترجمان کورٹ کے مطابق جسٹس محمودالحسن کو چیف کورٹ میں رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ایس ایچ او کو بلاوجہ گرفتارکرایا۔