قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے استعفے دینے والے ن لیگ کے دو ارکان قومی اسمبلی کو تصدیق کیلیے طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے دو ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پرقومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے مراسلہ جاری کردیا،مرتضیٰ جاویدعباسی اور محمد سجاد کو بطور ممبران قومی اسمبلی استعفوں کیلیے طلب کرلیاگیا۔
استعفوں کی تصدیق کیلیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ کرنے کیلیے مراسلہ جاری کردیاگیا۔ممبران قومی اسمبلی نے 14 دسمبر2020 کو اپنے استعفے سرکاری لیٹرپیڈپر اسپیکرقومی اسمبلی کو بھجوائے تھے۔
مراسلہ کے مطابق دونوں ممبران کے استعفوں پر دستخط ریکارڈ کے مطابق ہیں،تصدیق کیلیے اسپیکرکے سامنے پیش ہونے کی تاریخ سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو مطلع کریں،مقررکردہ تاریخ کے 7 دن کے اندر انہیں استعفوں کی تصدیق کیلیے بلایا جائے گا،جواب نہ دینے کی صورت میں استعفوں کو منظور کرلیاجائےگا۔