آمنہ ہاشمی کے بینک ٹرانزیکشن کروڑوں روپے میں تھی۔فائل فوٹو
آمنہ ہاشمی کے بینک ٹرانزیکشن کروڑوں روپے میں تھی۔فائل فوٹو

جاوید ہاشمی سمیت ان کے خاندان کے 5 میٹر کاٹ دیے گئے، بجلی بند

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید ہاشمی سمیت ان کے خاندان کے 5 میٹر کاٹ دیے اور بجلی بند کر دی۔
میپکو ٹاسک فورسز نے مخدوم رشید کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید ہاشمی کے آبائی گھر کے بجلی کے پانچ کنکشن کاٹ کر میٹر تحویل میں لے لیے ہیں۔
مخدوم رشید کے ایس ڈی او ملک نعمان کا کہنا ہے کہہ مخدوم رشید سرکل میں ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی، 40 ہزار روپے کی نادہندہ رقم تھی جس پر 5 کنکشن کاٹے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کے نام پر ایک کنکشن جبکہ باقی ان کے داماد اور رشتہ داروں کے نام پر تھے جو کاٹ دیے ہیں اور بجلی کی سپلائی کو معطل کیا ہے، ایس ڈی او کے مطابق زاہد بہار نے آفس میں آکر دھمکیاں دی ہیں جس پر تھانہ مخدوم رشید میں درخواست دے دی ہے۔
لیگی رہنما جاوید ہاشمی کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ بل ادا شدہ ہیں بجلی کا ایک ایک پیسہ ادا کیا ہوا ہے بجلی کاٹ کر زیادتی کی گئی ہے وہ اس حوالے سے بہت محتاط رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہہ وہ بجلی کے تمام بل ادا کرچکے ہیں اس کے باوجود میپکو نے میٹر کاٹ دیے ہیں ان کے خلاف عدالت جاؤں گا۔