امید یہی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ساری جماعتیں حالات کی نزاکت سمجھیں گی، لیگی نائب صدر کی میڈیا سے گفتگو
امید یہی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ساری جماعتیں حالات کی نزاکت سمجھیں گی، لیگی نائب صدر کی میڈیا سے گفتگو

غیرمحسوس کردار پوری دنیا کو نظر آرہے ہیں، لیکن حکومت کو این آر اونہیں دینگے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غیر محسوس کردار پوری دنیا کو نظر آرہے ہیں، لیکن ہم حکومت کو این آر اونہیں دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نواز شریف کے وفادار تھے اور رہیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ محمد علی درانی نے شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اس میں کوئی نئی بات نہیں اس سے پہلے بھی بہت لوگ رابطے کرتے رہے لیکن پی ڈی ایم کی تحریک نہیں رکے گی۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی پارٹی میں چند لوگوں کو پارٹی کے خلاف کھڑا کردینے سے پارٹی ختم نہیں ہوسکی۔