بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی منظوری
یپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میںاضافہ سہ ماہی کی بنیادوں پر کیا گیاہے۔
February 11, 2021 · قومی
ملک بھر میں بحلی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرگیا ۔فائل فوٹو
نیپر انے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میںاضافہ سہ ماہی کی بنیادوں پر کیا گیاہے ، بجلی کی قیمت میں اضافہ 2019-20 کیلیے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے ، کے الیکٹرک اور لائف لائن کے صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔