سپریم کورٹ سعد رضوی کو رہا کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ سعد رضوی کو رہا کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔فائل فوٹو

پولیس نے تحریک لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری التوا میں ڈال دی

لاہور:پولیس نے تحریک لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری التوا میں ڈال دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا سعد رضوی کو حراست میں لینے کے لیے پولیس کی بھاری نفری اقبال ٹاؤن میں جمع ہوئی تھی اور سمن آباد میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا جانا تھا لیکن کچھ دیر بعد پولیس کی تمام نفری واپس لوٹ گئی۔

تحریک لبیک کے مطابق انہوں نے فرانسیسی سفیرکی واپسی، توہین رسالت بل کی منظوری اور فرانسیسی اشیا پر پابندی کے مطالبات کر رکھے ہیں جبکہ مولانا سعد رضوی نے مطالبات کی منظوری کے لیے 16 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس پر پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

لاہورپولیس کے مطابق مولانا سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔