نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اللہ پر یقین رکھیں، محنت اور عزم کے اصول کو اپنائیں۔فائل فوٹو
نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اللہ پر یقین رکھیں، محنت اور عزم کے اصول کو اپنائیں۔فائل فوٹو

قومی ہیرو احمد مجتبیٰ کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دینے والے قومی ہیرو احمد مجتبیٰ نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر احمد مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی حوصلہ افزائی اور حمایت پر شکر گزار ہوں، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ اللہ پر یقین رکھیں، محنت اورعزم کے اصول کو اپنائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے میں پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی راہول راجو کو ایک ہی مکے میں چت کردیا تھا۔