مکین میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دھاوا بولا۔فائل فوٹو
مکین میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دھاوا بولا۔فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ۔4 اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے، فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگردبھی مارے گئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق جنوبی وزیر فورستان کے علاقے مکین میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دھاوا بول دیا،سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں چار دہشتگردہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چارجوان شہیدہو گئے،شہدا میں لانس نائیک عمران علی ،سپاہی عاطف جہانگیر شامل ہیں، سپاہی عزیز، سپاہی انیس الرحمان بھی شہدا میں شامل ہیں ،آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔