ملک بھر میں 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں 28 ہزار 173 ایکٹو کیسز ہیں ۔فائل فوٹو

 کورونا وائرس سے مزید 33 افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار218 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار363 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 875، سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 719، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 164، بلوچستان میں 18 ہزار 916، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 929، اسلام آباد میں 42 ہزار 401 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 359 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 83 لاکھ 60 ہزار 823 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 280 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 5 لاکھ 18 ہزار 164 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 743 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 218 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 994، سندھ میں 4 ہزار 183، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 980، اسلام آباد میں 483، بلوچستان میں 197، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 279 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔