نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاپراسس شروع ہوچکا ہے۔فائل فوٹو
نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاپراسس شروع ہوچکا ہے۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستوں پراپنے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے

وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد پی ٹی آئی کی امیدوار فائنل کی گئیں ہیں،سندھ سے فیصل واوَڈا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے.

فوادچوہدری کاکہنا ہے کہ ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،بلوچستان سے سینیٹ کےلیے عبدالقادرکا نام فائنل کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرنے مزید کہاکہ خیبر پختونخواسے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل ہے،باقی نشستوں پراعلان بعد میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹرعلی ظفر امیدوار ہوں گے ۔