یہ تصدیق اب تک نہیں ہوسکی کہ گلاس کس نے توڑا تھا۔فائل فوٹو
یہ تصدیق اب تک نہیں ہوسکی کہ گلاس کس نے توڑا تھا۔فائل فوٹو

اقرا اور یاسر کو گلاس توڑنے پر ریسٹورینٹ سے باہر نکال دیا گیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ اقرا عزیزاوران کے شوہر اداکار یاسر حسین کو گلاس توڑنے پر ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا گیا، اس بات کا انکشاف اداکار جوڑی نے ایک ٹی وی شو میں کیا۔

اقرا عزیزنے بتایا کہ ایک مرتبہ ہم سب دوست ریسٹورنٹ میں تھے اور یاسر نے گلاس توڑ دیا جس کی وجہ سے ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ہمیں ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا تھا۔ جس پر یاسر حسین کا کہنا تھا یہ واقعہ شرمندگی کا باعث تھا لیکن گلاس میں نے نہیں بلکہ اقرا نے توڑا تھا۔ دوسری جانب اقرانے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصدیق اب تک نہیں ہوسکی کہ گلاس کس نے توڑا تھا۔

اقرا کے مطابق اس واقعے میں ہمارے ساتھ ہمارے دوست بھی تھے جس کے بعد ہم سب نے بیٹھ کر اس واقعے پر بات بھی کی کہ گلاس کس نے توڑا تھا لیکن کسی نے اعتراف نہیں کیا تھا۔یاسر حسین نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں ہمارے ساتھ اداکار شہزاد شیخ ،اداکارہ صحیفہ جبار اوران کے شوہر بھی تھے۔