علاقہ گشت پر معمور پولیس موبائل نے اطلاع ملتے ہی فوری طورپر کاروائی کی اور ملزم دار محمد ولد محمد اسلم کو گرفتارکیا
علاقہ گشت پر معمور پولیس موبائل نے اطلاع ملتے ہی فوری طورپر کاروائی کی اور ملزم دار محمد ولد محمد اسلم کو گرفتارکیا

منگھوپیرمیں دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے شخص کا قاتل گرفتار

منگھوپیرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتوں کے ہاتھوں دوران ڈکیتی قتل ہونے والے شخص کے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیزکا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران ڈکیتی مقتول  یار محمد ولد وزیر کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔علاقہ گشت پر معمور پولیس موبائل نے اطلاع ملتے ہی فوری طورپر کاروائی کی اور ملزم دار محمد ولد محمد اسلم کو گرفتارکیا۔

گرفتار ملزم سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے  تفتیش کی جارہی ہے۔گرفتار ملزم کے فرار ساتھی اللّه بخش کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔