جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔فائل فوٹو
جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔فائل فوٹو

حلیم عادل شیخ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف کراچی کے تھانے میں انسداددہشت گردی اورکارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر48/2021 ضلع ملیر کے میمن گوٹھ تھانے میں درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر میں انسداددہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے، کارسرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ریمانڈ کیلیے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔