ملکی تاریخ میں عمران خان اور اس کے ساتھیوں سے بڑا چور کبھی نہیں دیکھا یہ لوگ 15 ہزار ارب روپے کھا گئے، ان کے جانے کا وقت آگیا، نوشہرہ میں جلسے سے خطاب
ملکی تاریخ میں عمران خان اور اس کے ساتھیوں سے بڑا چور کبھی نہیں دیکھا یہ لوگ 15 ہزار ارب روپے کھا گئے، ان کے جانے کا وقت آگیا، نوشہرہ میں جلسے سے خطاب

ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ اس نااہل سے ہماری جان چھڑا دیں، مریم نواز شریف

ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ اس نااہل سے ہماری جان چھڑا دیں، کے پی کے عوام آٹھ سال سے اس نااہل کو برداشت کررہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی پنجاب کی بیٹی ہوں اس سے زیادہ خیبر پختونخوا کی بیٹی ہوں۔ مجھے پشتو زبان سے بہت پیار ہے۔
نواز شریف کے دور میں سڑکیں بن رہی تھیں غریب کے چولہے جل رہے تھے۔ ملک ترقی کررہا تھا کہ اچانک زہریلہ سونامی آگیا۔ زہریلی سونامی اور چوروں کے ٹولے نے ملک کو ایک بعد ایک نقصان پہنچایا۔ مہنگائی کی وجہ سے غریب کی قوت خرید کم ہوگئی، سابق حکومت میں گیس اور پیٹرول سستا تھا۔ عوام کے پاس اپنے بچوں کی فیسیں دینے کے پیسے نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا احتساب زیادہ دور نہیں نواز شریف کےدور میں ترقی کی شرح 5.7 فیصد تھی۔ سیلیکٹرز کے ذریعے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر نااہل کو مسلط کیا گیا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کی طرف سے کوئی ووٹ مانگنے آئے تو بجلی گیس کے بل دکھانا اور کہنا کہ کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہو۔
مریم نواز نے کہا کہ ملکی تاریخ میں عمران خان اور اس کے ساتھیوں سے بڑا چور کبھی نہیں دیکھا یہ لوگ 15 ہزار ارب روپے کھا گئے۔