آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکسس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔فائل فوٹو
آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکسس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔فائل فوٹو

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا یکم مارچ کو ہڑتال کا اعلان

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھرکا کہنا ہے کہ اگر وفاقی کابینہ نے لیوی کی منظوری دی تو یکم مارچ سے ایل پی جی پلانٹس۔دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کر دیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایل پی جی کی زمینی راستے سے درآمد پر لیوی کے نفاذ کے خلاف ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے یکم مارچ کو ہڑتال کا اعلان کر دیا

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھرکا کہنا ہے کہ زمینی راستے سے درآمد پر 4669 روپے لیوی کا نفاذ تجویز کیا گیا ہے، اگر لیوی کا نفاذ ہوتا ہے تو ایل پی جی مہنگی ہوگی، لیوی نفاذ کی تجویز پرعمل نہ کیا جائے، اگر کابینہ نے کابینہ لیوی کی منظوری دے دی تو یکم مارچ سے ایل پی جی پلانٹس۔دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کر دیں گے۔