وزیر اعظم کی جانب سے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔فائل فوٹو
وزیر اعظم کی جانب سے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔فائل فوٹو

وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہراقامہ ہولڈر نکلے

سینئر صحافی عمر قریشی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تابش گوہر بھی اقامہ ہولڈر نکلے۔

تفصیلات کے مطابق عمر قریشی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے حکومتی دستاویز کی تصویر جاری کی جس کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” توانائی کے معاملات پر وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر بھی اقامہ رکھتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ان کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ہے جو کہ ان کے پاس 1999 سے ہے ۔“

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سات جنوری کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تابش گوہر نے غیر ضروری مداخلت کے پیش نظر عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ قبول نہ کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی ۔