الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جہموریت کمزور ہوتی ہے۔فائل فوٹو
الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جہموریت کمزور ہوتی ہے۔فائل فوٹو

جہانگیر ترین حفیظ شیخ کی جیت کےلیے متحرک ہیں۔ شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے اپنے تعلقات کی بنیاد پر اسلام آباد سے حفیظ شیخ کی جیت کےلیے کوشاں ہیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جہموریت کمزور ہوتی ہے، عمران خان2013  سے شفافیت کی بات کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی نے خریدو فروخت پر اپنے 20 ارکان کو نکال دیا تھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، اسلام آباد کی سیٹ حفیظ شیخ جیتیں گے اور جہانگیر ترین کے اپنے تعلقات ہیں، وہ بھی حفیظ شیخ کی جیت کےلیے کوشش کررہے ہیں، پارٹی کیساتھ جہانگیر ترین کی ہمدردیاں آج بھی ہیں جب کہ این ار او اپوزیشن مانگ رہی ہے جہانگیر ترین اپوزیشن کا حصہ نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری اکثریت ہے اور ہم صوبوں میں بھی سیٹیں لیں گے اور حکومتی جماعت ہوتے ہوئے وسائل سے استفادہ کرکے زیادہ نشستیں حاصل کر سکتے ہیں لیکن ہم اس روایت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، سینیٹ میں متناسب نمائندگی ہونی چاہئے، یہ ضرور پتا چلنا چاہئے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری رہنمائی کرے گا۔

سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ ملک میں شفافیت تب آئے گی جب عوام کی ترجمانی ہوگی، سینیٹ انتخابات منڈی بن جاتی ہے، ویڈیوز سامنے آرہی ہیں اب بھی خرید و فروخت ہورہی ہے لیکن اپوزیشن کے پاس دلائل نہیں اس لیے اپوزیشن چیئرمین سینٹ الیکشن کی بات کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا انتخاب الگ مسئلہ ہے، یہ دلیل بلکل غلط ہے، سینٹ الیکشن اور سینٹ چیئرمین کے الیکشن کو ملایا جائے۔