سینیٹ الیکشن‘ حکومت کا اسلام آباد سے حفیظ شیخ کی کامیابی کا دعویٰ

خیبرپختونخوا اوردیگر صوبوں میں بھی پہلے سے زیادہ ووٹ لیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

               
February 19, 2021 · اہم خبریں, قومی
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اوردیگر صوبوں سے بھی پہلے سے زیادہ ووٹ لیں گے، الیکشن سے قبل ہونیوالی خرید و فروخت جمہوریت کو کمزور کرتی ہے، ملک سے پیسے کی سیاست ختم کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا ہے، پیسے کی سیاست ختم ہونے تک اہل لوگ سامنے نہیں آئیں گے، ضمنی الیکشن کے نتائج کھلے دل سے قبول کریں گے۔