کل ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی حسین خان اور مسلم لیگ نواز کے امیدوار ملک معظم کلو کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے
کل ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی حسین خان اور مسلم لیگ نواز کے امیدوار ملک معظم کلو کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے

این اے75دھاندلی‘الیکشن کمیشن کا ڈی سی اور ڈی پی او کو معطل کرنے کا حکم

این اے 75 ڈسکہ دھاندلی کیس میں الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر ڈسکہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کمشنر ڈسکہ اور ریجنل پولیس آفیسر ڈسکہ کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔
اس کے علاوہ کمشنر اور آر پی او کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور اور آئی جی پنجاب کو بھی جواب دہی کے لیے طلب کرلیا ہے۔
ضمنی الیکشن میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والے پریزائڈنگ افسروں کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا اور قصور وار ثابت ہونے کی صورت میں انہیں 3 سال کی جیل ہو سکتی ہے۔