شہبازگل آج انتہائی گھبرائے اورپریشان دکھائی دے رہے تھے۔فائل فوٹو
شہبازگل آج انتہائی گھبرائے اورپریشان دکھائی دے رہے تھے۔فائل فوٹو

شہبازگل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن کی رہنماعظمیٰ بخاری نے شہبازگل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ ایسی سیاست کے ہرگز حق میں نہیں،ایسی سیاست کی ہم حوصلہ شکنی کرتے ہیں ۔

ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پاکستان میں 2013 سے پہلے ایسی سیاست کاتصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا،شہبازگل آج انتہائی گھبرائے اورپریشان دکھائی دے رہے تھے،ان کاکہناتھا کہ اگرمیں موقع پر موجود ہوتی توشہبازگل کے ساتھ ایسا ہرگز نہیں ہونے دیتی ۔