سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فائل فوٹو
سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فائل فوٹو

یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر۔نوٹیفکیشن جاری

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےیوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرمقررکردیا اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یوسف رضا گیلانی سے متعلق نوٹیفکیشن سینیٹ سیکریٹریٹ نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو نے وصول کیا۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسیدیوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی درخواست جمع کرائی تھی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے 30اراکین کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو جماعت اسلامی ،اے این پی کے ایک اور دو آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے،یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کرنے والوں میں سینیٹرہدایت اللہ ، ہلال الرحمان، مشتاق احمد اور نواب زادہ ارباب عمر فاروق شامل ہیں۔