تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پیپلز پارٹی نےراولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھٹو کی برسی کے موقع پر راولپنڈی میں طے شدہ جلسہ کورونا وائرس کے باعث منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، جس کی تصدیق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔

راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کو محکمہ صحت سندھ کے مشور ے پر منسوخ کیا گیاہے ، محکمہ صحت کا کہناتھا کہ راولپنڈی میں کورونا وائرس کی شرح 17 فیصد تک پہنچ چکی ہے جس کے باعث وائرس پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہے ۔سعید غنی کا کہناتھا کہ کورونا کی وجہ سے منسوخ ہونے والا جلسہ چار اپریل کو لاڑکانہ میں کیے جانے کا امکان ہے ۔