شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کورونا ویکسین لگا دی گئی

شہبازشریف کو بزرگ شہری ہونے کی حیثیت سے ویکسین لگائی گئی۔

               
March 26, 2021 · قومی
نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتارکرلیا۔فائل فوٹو

نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتارکرلیا۔فائل فوٹو

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ کیلیے کورونا ویکسین لگا دی گئی ۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے احتساب عدالت میں ویکسین لگوانے کی اپیل کی تھی۔

شہبازشریف کو بزرگ شہری ہونے کی حیثیت سے ویکسین لگائی گئی، شہباز شریف کی عمر 69 سے زائد ہے۔ انہیں جناح اسپتال کے ایم ایس کی نگرانی کی ویکسین لگائی گئی۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے جیل میں شہباز شریف کو ویکسین لگوانے کی تصدیق کی۔