امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت، چین، بنگلہ دیش سمیت40 ملکوں کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال کیے، پاکستان کو مدعو کیا گیا
امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت، چین، بنگلہ دیش سمیت40 ملکوں کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال کیے، پاکستان کو مدعو کیا گیا

شجر کاریاں بے سود؟ امریکا میں ماحولیات پر عالمی اجلاس میں پاکستان نظرانداز

اسلام آباد: امریکا نے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو عالمی سطح پر نظر انداز کردیا۔
آئندہ ماہ ماحولیاتی تبدیلی پر امریکا میں عالمی سمٹ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں صدر جوبائیڈن نے 40 ملکوں کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال کیے ہیں۔
پاکستان کے پڑوسی ممالک بھارت، چین، بنگلہ دیش کے سربراہان کو بھی سمٹ میں مدعو کرلیا گیا لیکن حیران کن طور پر سمٹ میں پاکستان کو دعوت نہیں دی گئی۔
معاون خصوصی امین اسلم نے کہا کہ پاکستان ان دو کیٹگریز میں شامل نہیں جس کے باعث دعوت نہیں ملی، وزارت خارجہ کو سمٹ کے حوالے سے وضاحت کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں ماحولیاتی تبدیلی پر اپریل 22-23 کو آن لائن اجلاس ہوگا۔ پاکستان کو نظرانداز کرنا اس لیے حیران کن ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں شجرکاری پر بہت زیادہ توجہ دی ہے اور بلین ٹری سونامی و زیتون کی شجرکاری سمیت متعدد منصوبے شروع کیے۔