مریم نوازکی طبیعت ناساز۔سیاسی سرگرمیاں منسوخ
تیز بخاراور گلے میں شدید درد ہے، کورونا ٹیسٹ بھی کروا لیاگیا، رپورٹ منفی آئی۔
محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازکی طبیعت ناساز ہو گئی جس پرانہوں نے چار روز کیلیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ مریم نواز کو تیزبخاراورگلے میں شدید درد ہے اوران کا کورونا ٹیسٹ بھی کروا لیاگیاہے جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
ترجمان ن لیگ کاکہناہے کہ ڈاکٹروں نے مریم نوازکوآرام کا مشورہ دیا ہے،مریم نواز نے احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ روز ضمانتی مچلکے جمع کرانے کیلیے لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئی تھیں۔