مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو
مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو

کورونا کی تیسری لہرتیز۔ مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا کی تیسری لہر سے مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہارگئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے۔

 این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 656 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 767 افراد کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ مہلک وائرس سے 6 لاکھ 54 ہزار591 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 44 ہزار447 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ کورونا سے متاثر 3 ہزار 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 647 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ مرض کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار929 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد تمام صوبوں میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 64 ہزار 607 ہو گئی، پنجاب 2 لاکھ 12 ہزار 918، خیبرپختونخوا 84 ہزار 609، بلوچستان میں 19 ہزار497 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 55 ہزار 594، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 کیسز، آزادکشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 12 ہزار367 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا کی صورتحال روز بروز خطرناک ہونے کے سبب پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا، این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ لاہورکے مزید 27 اور فیصل آباد کے انیس علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکر دیا گیا۔