پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟۔فائل فوٹو
پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟۔فائل فوٹو

ملتان۔ عمران خان کی تصاویر اتارکر نوازشریف کی لگا دی گئیں

ملتان سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے مریم نوازشریف کے سیکریٹری ذیشان ملک نے شیئر کیاہے ۔

ویڈیو میں یکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد عمران خان ، چوہدری سرور اور شاہ محمود قریشی کی دفتر میں لگی تصاویر اتار کر نوازشریف کی تصویر مانگی جارہی ہے ۔ اس موقع پر دفتر میں موجود افراد ’ گوعمران گو ‘ کے نعرے بھی لگاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔

مریم نوازکے پرسنل سیکریٹری ذیشان ملک نے یہ ویڈیو شیئر کی اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ”یہ ویڈیو میونسپل کارپوریشن آفس ملتان کی ہے جہاں عمران خان ، گورنر پنجاب اور شاہ محمود قریشی کی تصاویراتارکرمیاں نواز شریف صاحب کی تصویر لگادی گئی،انشاءاللہ بہت جلد یہ مناظر وزیراعظم ہاوس میں بھی نظر آئیں گئے۔“